اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے مراجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر نجفی اور آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سیعد حکیم نے نجف اشرف سے کربلا کی طرف پیدل جانے والے زائرین کے جلوس میں شرکت کی۔
آیت اللہ بشیر نجفی نے ایسے حال میں حسین مظلوم(ع) سے اظہار عقیدت کی خاطر جلوس میں شرکت کی کہ چند روز قبل ان کے دل کا آپریشن ہوا۔ انہوں نے پیدل چلنے والے زائرین حسینی کی صف میں شرکت کر کے مولا حسین (ع) سے اپنی صحت و سلامتی کی خواہش کی۔
آیت اللہ حکیم نے بھی نجف اشرف سے کربلا جانے والے پیادہ رو زائرین کی صفوں میں شمولیت اختیار کر کے خود کو زائر حسین (ع) قرار دیا۔
واضح رہے کہ عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے کربلا میں چہلم کے موقع پر حاضر ہوئے زائرین کی تعداد دو کروڑ بتائی جن میں ساٹھ لاکھ کے قریب غیر عراقی زائرتھے۔









...............
۲۴۲